اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں ضمنی انتخابات سے متعلق ابتدائی مشاورت مکمل کرلی ہے۔
الیکشن کمیشن: بلدیاتی انتخابات کا انعقاد، تاریخ پر تجاویز طلب
ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں
پنجاب میں ضمنی انتخابات سے متعلق ابتدائی مشاورت مکمل کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں امیدواروں کے نام کی فہرست اور انتخابی مہم سمیت دیگر امور پر حکمت عملی بھی طے کی گئی۔
ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں گورنر پنجاب چودھری سروراور اعجاز چودھری نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطحی اجلاس میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری اور معاون خصوصی عثمان ڈار بھی شریک ہوئے۔
آزاد کشمیر کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے فتح حاصل کر لی
ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں اعجاز چودھری نے پنجاب کے ضمنی انتخابات سے متعلق وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کی۔
ذرا ئع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی جب کہ پی پی 51 وزیر آباد میں منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریوں پر مبنی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔
غیر ملکی فنڈنگ: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 15 جولائی کو طلب کرلیا
ہم نیوز کے مطابق پارٹی سفارشات کی بنیاد پر امیدوار کی نامزدگی کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔