کراچی: چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو نا اہل وزیراعظم سے بچانے کے لیے اپوزیشن کا غیر معمولی کردار نا گزیر ہے۔
اپوزیشن نکلی تو آدھا راستہ پہنچنے پر ہی حکومت گر جائیگی، بلاول
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات قومی اسملبی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور خیریت دریافت کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
ظالم حکومت عوام کو خودکشی پر مجبور کر رہی ہے، شہباز شریف
ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اے پی سی میں تاریخی فیصلے مستقبل پراہم اثرات مرتب کریں گے۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے چیئرمین پی پی کی گفتگو سے اتفاق کیا۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے عید الاضحیٰ سے ایک دن قبل پی پی پنجاب کے جنرل سیکریٹری چودھری منظور سے بات چیت کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر سیاسی جماعتوں نے کردار ادا نہ کیا تو مہنگائی سے ستائے ہوئے عوام زیادہ انتظار نہیں کریں گے۔
حکمران کرپشن بند کرنے آئے تھے، پنشن بند کردی: بلاول بھٹو
انہوں نے پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری کو ہدایت کی تھی کہ وہ ٹریڈ یونینز سے رابطے کریں تا کہ نجکاری کے نام پر بندر بانٹ روکی جا سکے۔