راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن پاکستان، خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے، پاک فوج مکمل طور پر تیار ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان خیالات کا اظہار نے آرمی چیف لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے علاقے کھوئی رٹہ سیکٹر کے دورے کے موقع پر کیا۔
COAS visited troops deployed on frontlines along LOC in Khuiratta Sector. COAS spent time with troops on Eid day, commended their high morale, operational readiness & continuous vigil being maintained along the LOC. While interacting with troops, COAS said that Eid-ul-Azha (1/5) pic.twitter.com/arGxGWgcAh
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 1, 2020
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کے دورے کے دوران اگلے مورچوں پر تعینات افسروں اور جوانوں کیساتھ عید گزاری اور جوانوں کے عزم کو بھی سراہا۔
آرمی چیف نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بہادری سے بھارتی ظلم و بربریت کا مقابلہ کر رہے ہیں، کشمیری تمام مشکلات کے باوجود حق خودارادیت کیلئے کوشاں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عید الاضحیٰ غیر مشروط قربانی کا درس دیتی ہے، قربانی کے جذبے کو ایک فوجی سے زیادہ کوئی نہیں سمجھ سکتا۔