ایف بی آر نے کرکٹر محمد حفیظ پر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کا ٹیکس عائد کر دیا

محمد حفیظ نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اثاثے ظاہر نہ کرنے پر کرکٹر محمد حفیظ  پر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کا ٹیکس عائد کر دیا۔

ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق  کرکٹر محمد حفیظ کا انکم ٹیکس 2014 کا آڈٹ کیا گیا۔ محمد حفیظ نے 2014 میں 8 کروڑ 60 لاکھ روپے چھپائے۔

ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق محمد حفیظ کو 8 کروڑ 60 چھپانے پر وضاحت کے لیے متعدد بار مہلت دی۔ محمد حفیظ کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ دینے پر ٹیکس عائد کیا گیا۔

ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق کرکٹر محمد حفیظ ٹیکس ادائیگی کی بجائے اپیل میں چلے گئے ہیں۔ محمد حفیظ کی اپیل کے فیصلے کے بعد ریکوری کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: پشاور میں27 قیمتی بے نامی جائیدادوں کا انکشاف: رپورٹ ایف بی آر کو ارسال

خیال رہے کہ گزشتہ سال ایف بی آر نے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر کرکٹر محمد حفیظ کو شو کاز نوٹس جاری کیا تھا۔ محمد حفیظ پر الزام ہے کہ انہوں نے کروڑں روپے مالیت کے اثاثے ظاہر نہیں کیے ۔

گزشتہ سال قومی کرکٹر نے اپنے ایک بیان میں ایف بی آر کے نوٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ باقاعدہ فائلر ہیں اور ایف بی آر کی ریٹرنز سالانہ جمع کراتے ہیں۔


متعلقہ خبریں