اسلام آباد: پنجاب رائز پروگرام کیلئے عالمی بینک اور ایشیائی انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ بینک سے فنانسنگ معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔
پروگرام کے لیے ورلڈبینک 500 ملین ڈالر اور ایشیائی انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ بینک 250ملین ڈالرکی مالی اعانت فراہم کرے گا
معاہدے کے تحت 750 ملین ڈالرکی مالی اعانت پاکستان کو چند دنوں میں موصول ہوجائے گی۔ دونوں عالمی اداروں سےمالی اعانت رعایتی بنیادپرحاصل کیا گیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق رائز پروگرام کے ذریعے حکومتی معاشی پالیسیوں کو تقویت ملے گی۔ رائزپروگرام کے ذریعے کورونا کے باعث معیشت پرمنفی اثرات سے نمٹنےمیں مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں: ’سعودی عرب سمیت دنیا میں اس وقت پاکستانی مشکلات سے دوچار ہیں‘
خیال رہے کہ اس سے قبل برطانوی حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان کے لیے 50 کروڑ روپے سے زائد کی امداد کا اعلان کیا تھا۔
اس ضمن میں پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے کہا تھا کہ مشکل وقت میں دوست ہی ہمارا ساتھ دیتے ہیں، مجھے یقین ہے پاکستان کورونا جیسے مسئلے سے باہر نکلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے برطانیہ کی جانب پاکستان کے لیے مالی مدد کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک غیر معمولی صورتحال ہے،پوری دنیا میں کروڑوں لوگ کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے لوگ اپنے برتاو میں تبدیلی لا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی جانب سے مالی مدد سے پاکستان کو وائرس سے نمٹنے اور لوگوں کو بچانے میں مدد ملے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ سماجی فاصلے ہونے کے باوجود ہم اکٹھے ہیں۔