چلی: کورونا مریضوں کی تلاش کیلئے کتوں کی مدد لینے کا فیصلہ

کتوں کو کورونا وائرس کو سونگھ کر شناخت کرنے کا کام سونپ دیا گیا

سینٹی آگو:  جنوبی امریکہ کے ملک چلی کی پولیس نے کورونا وائرس کے مریضوں کی تلاش کے لیے کتوں کی مدد لینے کا فیصلہ کر لیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس کتوں کو ٹریننگ دے رہی ہے کہ وہ سونگھ کر کورونا کے مریضوں کی شناخت کر سکیں تاکہ ملک میں کووڈ 19 کا پھیلاؤ روکا جا سکے، کتوں میں سونگھنے کی صلاحیت انسانوں سے پچاس گنا زیادہ ہوتی ہے۔

پولیس انتظامیہ کے مطابق ٹریننگ حاصل کرنے والے کتے ایک گھنٹے میں 250 افراد کو سونگھ سکتے ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی کوئی خوشبو نہیں ہوتی لیکن انفیکشن سے مریض کے جسم میں میٹابولک تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں جس کے باعث پسینے میں خاص اسمپیل پیدا ہونے سے کتے کورونا کے مریضوں کی آسانی سے شناخت کر سکتے ہیں۔

کوروناوائرس کے اثرات صحتیاب ہونے بعد بھی ختم نہیں ہوتے، برطانوی ڈاکٹرز

خیال رہے کہ چلی دنیا میں کورونا وائرس کے کیسز کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے۔ وہاں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 19 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جبکہ 7 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک کروڑ چونتیس لاکھ ستاون ہزار سے بڑھ گئی ہے اور پانچ لاکھ اکاسی ہزار دو سواکیس جان کی بازی  ہار چکے ہیں۔ اٹھہتر لاکھ  سنتالس ہزار سے زائد مریض کورونا کو شکست دے کر  صحتیاب ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں  پینتیس لاکھ پنتالیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اورایک لاکھ انتالیس ہزار ایک سو تنتالیس ہلاک ہوچکے ہیں۔

برازیل میں کورونا وائرس سے انیس لاکھ اکتیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور چوہتر ہزار دو سو باسٹھ اموات ہوئی ہیں۔


متعلقہ خبریں