تحریک انصاف کے ایم پی اے کے گھر ڈکیتی


https://www.facebook.com/HUMNewsPakistan/videos/290885518998152/

خوشاب: پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی غلام رسول سنگھا کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔

ابتدائی اطلاع کے مطابق ڈاکو لاکھوں روپے کے زیورات اور نقدی لیکر فرار ہوگئے ہیں۔ حلقہ پی پی 83 سے تحریک انصاف کے ایم پی اے اور اہل خانہ کو ڈاکوؤں نے یرغمال بناکر ڈکیتی کی واردات کی۔

ڈی پی او خوشاب رانا شعیب محمود نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ ڈی پی او خوشاب کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ ملزمان کی تلاش کیلئے پولیس کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

غلام رسول سنگھا نے آزاد حییثیت سے پنجاب کے حلقہ پی پی83 سے الیکشن جیتا تھا اور اس کے پاکستان تحریک انصاف کیساتھ الحاق کیا۔


متعلقہ خبریں