لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حزب اختلاف کو ایک بار پھر جھٹکا دے دیا۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اراکین نے ملاقات کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حزب اختلاف کے اراکین اسمبلی سے ہونے والی تیسری ملاقات میں انہیں ترقیاتی فنڈز جلد جاری کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والےاراکین کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے پیپلز پارٹی کے غضنفر علی خان، مسلم لیگ ن کے میاں جلیل احمد شرقپوری، چوہدری اشرف علی، محمد غیاث الدین، اظہر عباس، محمد فیصل خان نیازی، نشاط احمد خان ڈاھا اور دیگر اراکین اسمبلی سے ملاقات کی۔
ملاقات پر مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان اراکین نے ایک سال پہلے بھی ملاقات کی تھی تاہم رانا ثناء الہ نے دعوٰی کیا کہ جلد 60 سے 70 لوگ پی ٹی آئی چھوڑ کر دوسری طرف آ جائیں گے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی نے ملاقات کرنے والے اپنے اراکین اسمبلی کو لوٹا قرار دے دیا۔ پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب حسن مرتضی نے کہا کہ غضنفر لنگاہ نے عوام کے مینڈیٹ اور قیادت کی اعتماد کی توہین کی ہے۔ غضنفر لنگاہ کا ایوان میں گھیراؤ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے چوکنا رہنا ہوگا، جنرل باجوہ
حزب اختلاف کے صوبائی اراکین اسمبلی کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں حلقوں کے مسائل، فلاح عامہ کے منصوبوں اور ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے گفتگو کی گئی تھی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اراکین کو یقین دہانی کرائی کہ منتخب نمائندوں کے جائز کام ہر صورت ہوں گے۔