ایران میں دھماکہ، 19 افراد جاں بحق


تہران: ایران کے دارالحکومت تہران میں دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تہران کے ایک میڈیکل کلینک میں دھماکہ سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 15 خواتین بھی شامل ہیں۔ دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

تہران میں ہونے والا دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ آگ کے شعلے دور دور تک دیکھے گئے۔ آگ لگے کے بعد متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

ایرانی داراحکومت میں ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا دھماکہ ہے۔ چند روز قبل تہران کے صنعتی زون میں دھماکہ ہوا تھا جس کے بارے میں ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ یہ گیس ٹینک پھٹنے کے باعث ہوا۔

دو روز قبل ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت درجن سے زائد امریکی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انٹرپول سے ان کی گرفتاری کے لیے مدد طلب کر لی۔

الجزیرہ کے مطابق بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث ہونے پر امریکی صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

ایران کے پراسیکیوٹر علی القاسمہر نے کہا ہے کہ امریکی صدر سمیت 30 امریکی حکام پر ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔


متعلقہ خبریں