خیبر پختونخوا میں کورونا سے مزید 10 فراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 24 افراد جاں بحق

فائل فوٹو


پشاور: خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث مزید 10 فراد جاں بحق ہوگئے۔ خیبر پختونخوا میں کورونا سے اموات کی تعداد 879 ہوگئی۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں مزید 416 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد کیسز کی تعداد 24 ہزار 303 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا  سے اب تک 11 ہزار 449 متاثرہ مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب مزید 148 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کا مجموعہ 3 ہزار 903 ہو گیا ہے۔

ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 44 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 92 ہزار 970 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 81 ہزار 307 مریض صحت یاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: دنیا بھر میں کیسز 89 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کر گئے

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا کے اب تک 71 ہزار 191 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 74 ہزار70 ، خیبرپختونخوا میں 23 ہزار 887، بلوچستان میں 9 ہزار 817، اسلام آباد میں 11 ہزار 710، آزادکشمیر میں 930 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 365 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 602 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک  ہزار 161، خیبر پختونخوا میں 869، اسلام آباد میں 115، گلگت بلتستان میں 23، بلوچستان میں 108 اور آزاد کشمیر میں 25 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 835 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 11 لاکھ 71 ہزار 976 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں