خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں پری مون سون بارشوں امکان

ہوشیار: جمعہ سے پیر، سندھ اور بلوچستان میں بارش کی پیشنگوئی

فائل فوٹو


پشاور: ‎خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں پری مون سون بارشیں شروع ہو نے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ‎خیبر پختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ جمعہ کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پی ڈی ایم اے کو بارشوں اور تیزہواؤں کے پیش نظر پیشگی اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایات کر دی۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے رواں سال مون سون کےدوران غیرمعمولی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں 10 روز بعد بارش، موسم خوشگوار

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال ملک بھر میں مون سون بارشیں 10 فیصد جبکہ سندھ اور کشمیر میں معمول سے 20 فیصد زیادہ بارشیں ہوں گی۔

بتایا گیا ہے کہ زیادہ بارشوں کی وجہ سے اربن اور فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے، بارشوں کے باعث ملک میں ٹڈی دل کی افزائش میں بھی تیزی آسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں سے ملک کے مشرقی دریائوں میں سیلابی صورت حال ہوسکتی ہے جبکہ بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ رہے گا۔


متعلقہ خبریں