لاک ڈاؤن والے علاقے کے رہائشی پریشان نہ ہوں: حکومتی فیصلہ آگیا

پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری کا امکان

لاہور: حکومت پنجاب نے ہاٹ اسپاٹ قرار دیے جانے والے علاقوں کے ملازمت پیشہ افراد کے حوالے سے اہم فیصلہ کردیا۔ صوبائی حکومت کے فیصلے سے ملازمت پیشہ افراد کو بڑا ریلیف ملے گا۔

20 شہروں کے 92 ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا ہے، اسد عمر

ہم نیوز کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملازمت پیشہ افراد کو ان کی ملازمتوں سے اس لیے فارغ نہ کیا جائے کہ وہ حکومت کی جانب سے ہاٹ اسپاٹ قرار دے کر لاک ڈاؤن کیے جانے والے علاقوں میں رہائش پذیر ہیں۔

سیکریٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس کی جانب سے صنعتی اداروں اور تجارتی مراکز کو بھیجے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کیے جانے والے علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو ملازمتوں پہ حاضر نہ ہونے کے باوجود حاضر تصور کیا جائے۔

راولپنڈی: سلیکٹڈ لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کیے جانے والے مراسلے میں واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو پوری تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے۔

سیکریٹری لیبراینڈ ہیومن ریسورس کی جانب سے سے بھیجے جانے والے مراسلے کا اطلاق تمام مستقل، عارضی اور یومیہ اجرت کے ملازمین پر یکساں طور پہ ہو گا۔

لاہور میں سلیکٹو لاک ڈاؤن نافذ، کورونا کے 61 ہاٹ اسپاٹ بند

ہم نیوز کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے بھیجے جانے والے مراسلے میں باور کرایا گیا ہے کہ کسی بھی مالک کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں