عیدالاضحٰی31 جولائی بروز جمعہ کو ہو گی، فواد چوہدری کا اعلان

وفاقی کابینہ: تھریٹ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عیدالاضحٰی 31 جولائی بروز جمعہ کو ہونے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عیدالاضحٰی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ 21 جولائی کو چاند کراچی اور ارد گرد کے علاقوں میں دوربین سے واضح نظر آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ کئی علاقوں میں چاند آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا اور چاند کی جگہ کے لیے آپ رویت ایپ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں جنہیں چاند نظر نہیں آتا انہیں کورونا وائرس کہاں نظر آئے گا؟ فواد چوہدری

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فواد چوہدری نے عیدالفطر کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا تھا اور پھر انہی کی بتائی ہوئی تاریخ کو عیدالفطر منائی گئی تھی۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری چاند دیکھنے کے لیے سائنس و ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیتے چلے آ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں