کراچی: شہر قائد میں کورونا وائرس سے مزید 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 49 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 39 ہزار 542 تک پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کراچی میں مزید 12 افراد کورونا سے جاں بحق ہو گئے جس کے بعد کراچی میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 650 تک پہنچ چکی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ریکارڈ 6 ہزار 472 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 405 ہو گئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 88 افراد جان کی بازی ہارے ہیں جس کے بعد اموات کا مجموعہ 2 ہزار 551 ہو گیا ہے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 50 ہزار 87 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 49 ہزار 256، خیبرپختونخوا میں 16 ہزار 415، بلوچستان میں 7 ہزار 866، اسلام آباد میں 7 ہزار 163، آزادکشمیر میں 574 اور گلگت بلتستان میں 1,044 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں اسپتالوں کیلیے انتباہ:زائد چارجز لینے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 938 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 793، خیبر پختونخوا میں 642، اسلام آباد میں 71، گلگت بلتستان میں 16، بلوچستان میں 80 اور آزاد کشمیر میں 11 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 850 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 8 لاکھ 39 ہزار انیس ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔