اوورسیز پاکستانیوں کے جائز مطالبات حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، وزیر خارجہ

وزیر اعظم نے دوٹوک انداز میں پاکستان کا نکتہ نظر پیش کیا، وزیر خارجہ

فوٹو: فائل


ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، ان کے جائز مطالبات کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ 

شاہ محمود قریشی نے ملتان کی مختلف یونین کونسلز سے ٹائیگر فورس میں شمولیت اختیار کرنے والے نوجوانوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کے دوران کہا کہ نوجوان تحریکِ انصاف کا وہ اثاثہ ہیں جنہوں نے ہر کڑے وقت میں آگے بڑھ کر ملک و قوم کی خدمت کا بیڑا اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم کورونا وائرس کی وباء کی صورت میں ایک کڑے امتحان سے گزر رہی ہے۔ ملک بھر کے نوجوانوں نے جس طرح سے وزیرِ اعظم عمران خان کی اپیل پر لبیک کہا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔

خطےکاایک بڑاملک افغان معاہدےمیں سازشیں کر رہاہے،شاہ محمود

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے مل کر بحیثیت قوم اس عالمی وباء سے لڑنا ہے اور انشاء اللّٰہ اسے شکست دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا تبدیل ہو چکی ہے سوشل میڈیا لمحہ لمحہ کی خبر دے رہا ہے، ہمیں جدید ذرائع کو مزید بروئے کار لانا ہو گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری درآمدات کورونا کی وجہ سے بہت کم ہو چکی ہیں ،زرمبادلہ کے حوالے سے ابھی ہمیں توقعات وابستہ ہیں، ہمیں اپنا مائنڈ سیٹ اور رویہ تبدیل کرنا ہو گا۔


متعلقہ خبریں