کراچی: انڈس اسپتال کے 8 ڈاکٹرز میں کورونا کی تصدیق



کراچی: کراچی کے معروف انڈس اسپتال کے 8 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹرز کورونا وائرس ایمرجنسی کے دوران مسلسل اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔ 6 ڈاکٹرز ایمرجنسی میں جبکہ دو کورونا وارڈ میں متاثر ہوئے۔

مزید پڑھیں: کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 299 نئے کیسز رپورٹ

اسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام متاثرہ ڈاکٹروں کو گھروں میں قرنطینہ میں رہنے کا کہا ہے۔ 8 ڈاکٹرز کی کمی کے باوجود ایمرجنسی آپریشنز بحال ہیں

اندس اسپتال کے چیف ایگزکٹیو آفیسر ڈاکٹر عبدالباری نے کہا ہے کہ لوگ احتیاط کریں، ورنہ اسپتالوں میں جگہ نہیں رہے گی۔ شہری احتیاط کریں ، ورنہ اسپتال بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔


متعلقہ خبریں