کراچی: جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کے اہلخانہ کے افراد بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عبدالرشید کی فیملی کے 8 افراد کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔
مزید پڑھیں: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
اہل خانہ کے مطابق عبدالرشید کے 3 بچوں، 2 بہنوں، بیوی اور والدہ میں کورونا وئرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
فیملی ذرائع کے مطابق عبدالرشید کے خاندان کے 21 دیگر افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنا باقی ہے۔
