راولپنڈی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
اسلام آباد: صدر مملکت کے دورہ مساجد
ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بات راولپنڈی کی مختلف مساجد کے دورے کے موقع پر کہی۔
اس دورے میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔
صدر مملکت اپنے دورے کے دوران جامع مسجد محمدیہ رضائے مصطفیٰ، مسجد اقصیٰ ریڈیو پاکستان ، جامع مسجدغوثیہ بوہڑوالی پشاورروڈ اور جامع مسجد حنفیہ پشاورروڈ گئے۔
صدر مملکت عارف علوی نے مساجد جانے کے لئے احتیاطی تدابیر بتادیں
ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے دورے کے دوران مساجد میں نمازوں اور تراویح کے دوران اپنائی جانے والی احتیاطی تدایبر کا جائزہ لیا۔
انہوں نے مساجد کی کمیٹیوں کے اراکین سے اس ضمن میں استفسار بھی کیا اور ان پر زور دیا کہ نمازیوں اور مساجد انتظامیہ کو مل کر بتائی جانے والی احتیاطی تدابیر پہ عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔
کورونا: احتیاطی تدابیر پہ عمل درآمد کریں، صدر مملکت
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی روزآنہ کی بنیاد پر مختلف مساجد کے دورے کرکے اپنائی جانے والی احتیاطی تدابیر کا جائزہ لے رہے ہیں۔