ترکی: عیدالفطر تک لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا اعلان

ترکی: عیدالفطر تک لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا اعلان

استنبول: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کو عید الفطر تک برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل امریکہ کے لیے ترکی کی فضائیہ کا ایک مال بردار طیارہ امدادی سامان لے کر جائے گا۔

کورونا وائرس، ترکی کے بیشتر صوبوں میں کرفیو نافذ

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق رجب طیب ایردوان نے کہا کہ امریکہ بھیجے جانے والے امدادی سامان میں حفاظتی ملبوسات، جراحی ماسک، این 95 ماسک اور سنیٹائزرز شامل ہوں گے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ترکی کے صدر نے کہا کہ اس وقت ترقی یافتہ ممالک لاچارگی کی تصویر بنے ہوئے ہیں لیکن ہم دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے انہیں امداد فراہم کررہے ہیں۔

ترکی، 20 سال سے کم عمر نوجوانوں پہ گھروں سے نکلنے پر پابندی

رجب طیب ایردوان کا کہنا تھا کہ دنیا کے 55 ممالک کو ہم امداد بھیج چکے ہیں اور ہماری امداد سے استفادہ کررہے ہیں۔

ترک صدر نے دعویٰ کیا کہ ملک میں کورونا متاثرین اور اموات کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اورعوام مل کر اس وبا کے خلاف ڈ ٹے ہوئے ہیں جس کا نتیجہ مثبت انداز میں مل رہا ہے۔

کورونا: پاکستان اور ترکی کا مشترکہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق

رجب طیب ایردوان نے کہا کہ حکومت نے عوام کی صحت کے تحفظ اوران کی بنیادی ضروریات بلا کسی تعطل کے فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں