ای سی سی اجلاس: چھوٹے کاروبار کیلئے 50 ارب کے امدادی پیکج کی منظوری

مشیر خزانہ کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس آج ہو گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں چھوٹےکاروبار کیلئے50 ارب کے امدادی پیکج کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔

اس ضمن میں جاری اعلامیے کے مطابق اس پیکج کےتحت ایس ایم ایزکو پری پیڈ بجلی کی فراہمی ہو سکےگی جبکہ اس پروگرام سے 5 کےوی بجلی استعمال کرنے والے72 فیصد افراد کو فائدہ ہو گا۔

اعلامیے کے مطابق کمرشل صارفین کو 3 ماہ کیلئےایک لاکھ اورصنعتی صارفین کو ساڑھے 4 لاکھ تک سہولت ملےگی۔

اس کے علاوہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  پانچ کلوواٹ اور70 کلوواٹ بجلی استعمال کرنے والے کاروبار کا 3 ماہ کیلئے بل ادا نہ کریں جبکہ مئی کے مہینےسے یہ رقم بلوں میں ایڈجسٹ کی جائےگی۔

ای سی سی اجلاس میں ملازمین کی برخواستگی روکنےاور روزگار کی سہولت کیلئے30 ارب کی سبسڈی منظور دی گئی ہے جس سے 2 ارب سیل تک کاروبار کرنے والے مستفید ہوں گے۔

اجلاس میں پاک ایران بارڈر پر باڑ لگانےکیلئے 3 ارب روپے کی سپلمنٹری گرانٹ بھی منظور دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں