آزاد کشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس پر مزید سختی کرنے کا فیصلہ

Azad Kashmir

مظفر آباد: حکومت نے آزاد کشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس پر مزید سختی کرنےکا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں لاک ڈاوَن کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزاعظم آزاد کشمیر کا  کہنا تھا کہ یہاں آنےوالےافرادعید تک واپس نہیں جاسکیں گے ،اسمارٹ لاک ڈاوَن کی ایس اوپیز پرعملدرآمد کیلئےسخت اقدامات اٹھائےجائیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیرمیں کورونا کےٹیسٹوں کی استعداد کار بڑھائی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 55 ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 281 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 ہزار 323 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 605 کیسز اور12 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے 5 ہزار446 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 4,615، خیبرپختونخوا 1,864، بلوچستان 781، اسلام آباد 245، آزاد کشمیر 59 اورگلگت بلتستان میں 318 افراد میں وائرس کی تصدیق ہے۔ پاکستان میں اب تک 2 ہزار 936 مریض صحت یاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیںدنیامیں کوروناکیسزکی تعداد27لاکھ15ہزار سے بڑھ گئی

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سےسب سے زیادہ 98 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 81، پنجاب میں 83، بلوچستان 13، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3،3 افراد جاں بحق ہوئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے 2,936 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ 78 افراد ک

 


متعلقہ خبریں