سری لنکا میں کورونا کے باعث ایک بار پھر کرفیو نافذ


کولمبو: سری لنکا میں کورونا وائرس کے باعث ایک بارپھرکرفیونافذ لگادیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق سری لنکا میں دوبارہ کرفیو کا فیصلہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث لگایا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پر ملک بھر میں اب تک 30 ہزار افراد کو گرفتار کیاگیا۔

مزید پڑھیں: نظام صحت ناقص ہونے کے سبب دنیا کورونا وائرس کا شکار ہوئی

سری لنکا میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد چار سو بیس ہوگئی ہے جبکہ اب تک سات افراد موزی مرض کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کوروناوائرس کے سبب دنیا میں مریضوں کی تعداد اٹھائیس لاکھ  سینتیس ہزار سے بڑھ گئی ہے او ایک لاکھ ستانوے ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں جب کہ آٹھ لاکھ نو ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں