’موجودہ حالات میں اپوزیشن کا سیاسی چورن نہیں بک رہا‘

اپوزیشن آرام کرے، حکومت پنجاب کا مشورہ

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن کا سیاسی چورن نہیں بک رہا۔

مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ امداد کی تقسیم سیاسی تفریق کے بغیر اور شفاف بنیادوں پر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے پاس مالی، انتظامی اختیارات نہیں ہوں گے۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ لیگی رہنما سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے سے باز رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اطلاعات پنجاب کی چیئرمین این ڈی ایم اے سے ملاقات

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور ہمنوا اپنی کرپشن کا حساب دیں۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن لیگ کا دھمکیاں دینا نیب کو دباؤ میں لانے کے حربے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں اپوزیشن کا بیانیہ پوری قوم سے مختلف ہے۔

خیال رہے کہ ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ سردارعثمان بزدار نے ثابت کر دیا وہ شو بازی کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں ،عوام کو بے آسرا نہیں چھوڑیں گے۔

مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں چوبیس گھنٹے میں ڈیڑھ ارب کی مالی امداد کی تقسیم سے پنجاب حکومت کی مستعدی واضح ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر رجسٹریشن کرانے والوں کی جانچ پڑتال اور امداد کی فراہمی کی رفتار کو مزید تیز کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس، پنجاب حکومت نے کانٹیکٹ ٹریسنگ سسٹم متعارف کرا دیا

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ انصاف امداد پروگرام میں رجسٹریشن کرانے والے باقی افراد کو بھی جانچ پڑتال کے بعد امداد جاری ہوگی۔

مسرت جمشید چیمہ نے عوام سے اپیل کی کہ غیر مستحق اور ایک خاندان سے کئی کئی افراد رجسٹریشن نہ کرائیں ، جانچ پڑتال میں وقت ضائع ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں