اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں گھروں میں رہ کر عبادات فرمائیں۔
وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا علما سے مشاورت کے بعد متفقہ اعلامیہ خوش آئند ہے اور رمضان المبارک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے صدر مملکت کا قائدانہ کردار قابل تحسین ہے۔
صدر مملکت کا علماء سے مشاورت کے بعد متفقہ اعلامیہ نہایت خوش آئند ہے۔رمضان المبارک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے صدر مملکت کا قائدانہ کردار قابل تحسین ہے۔ اس وباء کا احتیاط ہی سب سے موثر علاج ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 19, 2020
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا احتیاط ہی سب سے مؤثر علاج ہے اور قومی کاوشوں کو تقویت دینے میں علمائے کرام کا کردار نہایت اہم اور کلیدی ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ مساجد کے منبر و محراب سے آنے والی آواز کا عوام خصوصی احترام کرتے ہیں اس لیے علمائے کرام عوام کو احتیاطی تدابیر کے ضمن میں بھی رہنمائی فرمائیں۔
کوروناکے خلاف جنگ اورقومی کاوشوں کوتقویت دینےمیں علمائےکرام کاکردارنہایت اہم اورکلیدی ہے۔مساجدکےمنبرومحراب سےآنےوالی آوازکاعوام خصوصی احترام کرتےاورنہایت توجہ سےسنتےہیں۔علماءکرام شرعی احکامات کی پاسداری اورفرائض بجا لاتے ہوئےعوام کو احتیاطی تدابیرکے ضمن میں بھی رہنمائی فرمائیں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 19, 2020
انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اور حفاظتی ضابطہ کی پابندی کی تلقین اشد ضروری ہے۔ عوام رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں گھروں میں رہ کر عبادات فرمائیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ماہ صیام کی رحمتوں سے ہر گھر منور ہو گا اور ہر مسلمان گھر میں رہتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی برکات و عنایات سمیٹے گا۔
وائرس سے بچاؤکیلئے احتیاطی تدابیر، حفاظتی ضابطہ کی پابندی اورنظم وضبط کی تلقین اشد ضروری ہے۔رمضان المبارک کے مقدس مہینےمیں گھروں میں رہ کرعبادات فرمائیں۔ ماہ صیام کی رحمتوں سےہرگھرمنور ہوگا،رہنمااصولوں پر عمل کرتےہوئےہرمسلمان گھرمیں رہتےہوئے اللہ تعالیٰ کی برکات و عنایات سمیٹےگا
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) April 19, 2020