کورونا: پالپا نے ایس او پیز پر عمل درآمد کا مطالبہ کردیا

کورونا: پالپا نے ایس او پیز پر عمل درآمد کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کے پائلٹس کی نمائندہ تنظیم پاکستان ائیرلائن پائلٹ ایسوسی ایشن (پالپا) نے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پرفوری عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

پالپا نے پائلٹس کو جہاز اڑانے سے روک دیا

ہم نیوز کے مطابق پالپا نے اس ضمن میں سی ای او پی آئی اے اور ڈائریکٹر فلائٹ آپریشن کو باقاعدہ خط بھی لکھ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لکھے جانے والے خط میں پالپا نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز کو نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق خط میں زور دیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ معیاری لیبارٹری سے کرائے جائیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار سے تجاوز کرگئی

پالپا نے لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ پائلٹس کو تاحال نہیں معلوم ہے کہ انکے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں انہیں کہاں رکھا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق پالپا نے مطالبہ کیا ہے کہ کپتانوں کو اسپتال اورعلاج معالجے سے متعلق سب کچھ تحریری طور پر دیا جائے۔

پالپا نے پانچ اپریل 2020 کو کورونا وائرس کے سبب حفاظتی اقدامات کے تحت تمام پائلٹس کو جہاز اڑانے سے روک دیا تھا۔

پالپا کا کہنا تھا ہمدردی کی بنیاد پر خصوصی پروازیں چلائی تھیں لیکن پائلٹس اور دیگر عملے کی صحت کا خیال نہیں رکھا جا رہا ہے۔

پالپا اور پی آئی اے انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب

اس وقت پالپا کے اقدام سے قومی ایئرلائن کا جزوی فضائی آپریشن بھی معطل ہونے کا امکان پیدا ہو گیا تھا۔


متعلقہ خبریں