کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس میں1502 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس31329 پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ کھلنے کے بعد فوری تیزی کا رحجان دیکھا گیا جس کے سبب انڈیکس میں بتدریج اضافہ ہوا اور 32ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار 4.80 فیصد اضافے سے انڈیکس32831 کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں201,425,179 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت7,559,148,558 رہی۔
خیال رہے پاکستان کے مرکزی بینک نے گزشتہ روز ہی شرح سود میں دو فیصد کمی ہے جس کے کاروبار پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کمی سے ملک میں کاروبار کے مواقع بڑھیں گے اور روز پیدا ہوگا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام ایک ہزار پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا اور 100 انڈیکس 31 ہزار 32 کی سطح پر بند ہوا۔ منگل کو189، بدھ کے روز19 اور جمعرات کو89 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔