کراچی: کراچی کے علاقے مومن آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ کے بعد 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے ہیں۔
ایس ایس پی ویسٹ نے دعویِٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے۔گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا۔
ایس ایس پی ویسٹ نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزمان متعدد لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ پولیس کی طرف سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔