بریگیڈیئرمحمد احمد وزیراعظم کے نئے ملٹری سیکرٹری تعینات


اسلام آباد: اے کے اکیس رجمنٹ سے تعلق رکھنے واے بریگیڈیئرمحمد احمد نے وزیراعظم کے نئے ملٹری سیکرٹری کا چارج سنبھال لیا ہے۔

دریں اثناء وزیراعظم سے سبکدوش ہونے والے ملٹری سیکرٹری بریگیڈیئر وسیم افتخار چیمہ  نے الوداعی ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے رخصت ہونے والے بریگیڈیئر وسیم چیمہ کی خدمات کو سراہا۔

وزیراعظم نے بریگیڈیئروسیم چیمہ کی پیشہ ورانہ اورذاتی زندگی سےمتعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


متعلقہ خبریں