کورونا سے عالمی معیشت میں 3 فیصد کمی ہو سکتی ہے، آئی ایم ایف


عالمی مالیاتی ادارہ ( آئی ایم ایف ) نے کہا ہے کورونا وبا سے عالمی معیشت میں 3 فیصد کمی ہو سکتی ہے۔

اپنی حالیہ روپورٹ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ تین فیصد ممکنہ کمی 09-2008 کی کساد بازاری سے بھی بدتر ہے۔

آئی ایم ایف نے کہا کہ مہلک وبا میں جون کے بعد کمی کا امکان ہے۔ سال 2021 میں عالمی معیشت کی شرح نمو 5 اعشاریہ 8 فیصد ہو گی۔

مزید پڑھیں: جی-20: عالمی معیشت کے لیے پانچ کھرب ڈالرز کی فراہمی

آئی ایم ایف نے کہا کہ بدترین حالات سے نمٹنے کے لیے موثر پالیسیوں کی ضرورت ہے۔ متاثرہ گھرانوں اور کاروباروں کی مدد کیلئے موثرپالیسی سازی کی ضرورت ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق غریب ممالک کی مدد کی ضرورت ہو گی۔ جن ممالک کا نظام صحت کمزور ہے ان کی مالی مدد کرنی ہوگی۔


متعلقہ خبریں