وفاقی کابینہ کا لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس ہوا جس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال کا جائزہ اور ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے کی توسیع کرتے ہوئے مزید احتیاطی تدابیر اپنانے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کو احساس کیش ٹرانسفر پروگرام سے متعلق ثانیہ نشتر نے بریفنگ دی۔

وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی پینشن میں اضافے کی سمری مؤخر کر دی جبکہ اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر کا انتظامی کنٹرول وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے سپرد کرنے اور احساس ایمرجنسی کیش ٹرانسفرز پر ایڈوانس انکم ٹیکس چھوٹ کی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ نے کورونا سے بچاؤ اور احتیاط سے متعلق درآمدات پر برانڈ کی شرط ختم کرنے کی منظوری بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناوائرس: پاکستان میں96افراد جاں بحق، 5716متاثر

وفاقی کابینہ نے قومی رابطہ کمیٹی، کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے گزشتہ اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں کی توثیق کر دی۔


متعلقہ خبریں