نتھیا گلی میں بھوکے تیندوے سڑکوں پر آگئے


مری: اسلام اباد کے بعد سیاحتی مرکز گلیات میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی اور مکمل لاک ڈاون کے بعد جنگل کے تیندوں نے سڑکوں اور آبادیوں کا رخ کر لیا۔

نتھیا گلی کے قریب ایک شہری دیر تک ایک تیندوے کی ویڈیو عکس بندی کرتا رہا اور تیندوا لب سڑک سیفٹی بلاک پردیر تک ہتھکھیلیاں کرتا رہا۔

گلیات میں پائے جانے والے تیندوے پیٹ کی آگ بجھانے کے لئے قریبی آبادیوں کا رخ کرتے ہیں جہاں وہ مقامی لوگوں کے پالتو مویشیوں کو نشانہ بنانے ہیں جبکہ گلیات میں یہ خونخوار تیندوے کئی انسانی جانوں کو بھی نشانہ بنا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں شہریوں نے نایاب نسل کا چیتا پکڑ لیا

شہریوں نےمتعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے وہ کہ جنگل میں پائے جانے والے چیتوں کے لیے خوراک کا بندوبست کریں کیونکہ چیتے آبادیوں کا رخ کرکے نہ صرف لوگوں کے پالتو جانوروں بلکہ انسانوں کو بھی نشانہ بناتے ہیں۔ ماضی میں چیتوں کے حملے میں کئی لوگ اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں