اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کا اختتام شدید مندی کے رجحان سے ہوا ہے۔

آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 320033 پر تھا اور پہلے30 منٹ میں 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ اسٹاک مارکیٹ کاروبار نہ ہونے کے سبب انڈیکس مسلسل تنزلی کا شکار رہا۔

کارباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس میں609 پوائنٹس کی کمی آ چکی تھی۔

اسکرین شاٹ

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ایک ہزار پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 31 ہزار 32 کی سطح پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے سبب صرف 126,266,592 شیئرز کا لین دین ہوا تھا جن کی مالیت 5,340,638,854 پاکستانی روپے رہی۔

معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے کے سبب اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی جا رہی ہے۔

گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبارکا اختتام 196 پوائنٹس کے اضافے پر ہوا تھا۔ کورونا کے باعث ملک بھر میں معاشی صورتحال انتہائی متاثرہ ہو رہی ہے جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑھ رہے ہیں۔

گزشتہ ایک ماہ سے اسٹاک مارکیٹ بری طرح سے متاثر ہے اور انڈیکس میں ایک ماہ کے دوران تقریباً 10 ہزار پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں