کورونا نے عوام کی صحت، معیشت کو ہلا دیا ہے، فردوس عاشق

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے ترقی پذیر ممالک کے عوام کی صحت اور معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ وزیر اعظم معا

انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں کورونا کے سماجی اور معاشی اثرات زیادہ گھمبیر ہو سکتے ہیں اور بحران سے نمبرد آزما ہونے کے لیے ایک مؤثر عالمی ردعمل وقت کا اہم تقاضا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اقوام متحدہ جیسے عالمی اداروں کو ریلیف کا لائحہ عمل مرتب کرنے میں قائدانہ کردار ادا کرنا ہو گا۔ کورونا وائرس نے ترقی پذیر ممالک کے عوام کی صحت اور معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 93 افراد جاں بحق اور 5 ہزار 374 متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 44 کی حالت تشویشناک ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک پاکستان میں کورونا وائرس کےایک ہزار 95 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ 2594 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ میں ایک ہزار 411، خیبرپختونخوا میں 744  اور بلوچستان میں 230 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ گلگت بلتستان 224، اسلام آباد 131 اور آزاد کشمیر میں 40 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا سے سندھ میں 30، پنجاب 21، کے پی 34، گلگت بلتستان 3، بلوچستان 02 اور اسلام آباد میں بھی ایک مریض جاں بحق ہو چکا ہے۔

کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے جبکہ لاہور شہر کے 12 علاقوں کو سیل کیا گیا ہے اور پشاور میں بھی 5 مقامات کو 14 روز کے لیے قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں