کورونا ، کراچی کی 11 یوسیز سیل کرنے کے احکامات جاری



کراچی: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے کراچی کی 11 یوسیز سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کےمطابق 11 یوسیز میں نہ کسی شخص کو جانے کی اجازت ہوگی نہ باہر آنے کی، رینجرز اور پولیس کی نفری ان علاقوں میں تعینات رہیں گی۔

پنجاب میں کورونا سے متاثرہ علاقوں کو کلیئر ہونے تک سیل رکھنے کا فیصلہ

دوسری جانب سندھ حکومت کے ترجمان مترضی وہاب نے بتایا ہے کہ یوسیز سیل کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کیونکہ وہاں سے کورونا وائرس کے 149 کیسز مثبت آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں لاک ڈاوَن میں نرمی یا سختی سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں کیا جبکہ متعلقہ یوسیز میں نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ ان ہی یوسیز میں اموات بھی ہوئی ہیں، متعلقہ یوسیز میں پولیس اور رینجرز کو تعینات کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی لاک ڈاوَن سے متعلق فیصلہ کیا جائیگا تو شیئر کریں گے، متعلقہ یوسیز میں کھانے کی اشیا، ادویات لینے شہری نکل سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں