گلگت: گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 14 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔
وزیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا کے 87 افراد زیر اعلاج ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے حکومت پاکستان کی ویب http://covid.gov.pk/ پر گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 215 بتائی جارہی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 284 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں: بلوچستان: ایک اورشخص میں کورونا وائرس کی تصدیق
کورونا وائر سے پنجاب میں سب سے زیادہ 2287 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سندھ 1214، بلوچستان219، خیبرپختونخوا 620، اسلام آباد 107، گلگت بلتستان 215 اور آزاد کشمیرمیں 33 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
مجموعی طور پر54 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 46 فیصد مقامی ہیں۔ کورونا کےاب تک 727 مریض صحتیاب اور 66 جاں بحق ہو چکے ہیں۔