امریکہ میں3ہفتوں کے دوران ڈیڑھ کروڑ افراد بےروزگار

امریکہ میں3ہفتوں کے دوران ڈیڑھ کروڑ افراد بےروزگار

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکہ میں کوروناوائرس کے سبب کاروباربند ہونے سے بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

امریکہ میں تین ہفتوں کے دوران  ڈیڑھ کروڑ افراد بےروزگار ہوگئے ہیں اور بے روزگار ی کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے امریکہ میں مزید 66 لاکھ افراد نے بیروزگاری الاؤنس کی درخواست دی تھی اور سب سے زیادہ درخواستیں ریاست کیلی فورنیا، نیویارک اور پنسلوانیا سے دی گئی ہیں۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ ہفتے قبل امریکہ میں بیروزگاروں کی تعداد کئی عشروں میں سب سے کم تھی اور اب بے روزگاروں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ملک میں بے روزگاری کی تعداد ایک کروڑ 67 لاکھ 80 ہزار ہوچکی ہے، آئندہ کچھ ہفتوں میں مزید لاکھوں افراد بیروزگار ہوسکتے ہیں۔

بیروزگاری الاؤنس کی درخواستوں میں کچھ دنوں میں مزید اضافہ ہوگا، کانگریس کورونا بحران سے نمٹنے کے لیے 2 ہزار ارب ڈالر کا پیکج منظور کرچکی ہے۔

کام کرنے والے افراد کی معلومات جمع کرنے والے ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سات دنوں میں33 لاکھ لوگ بے روزگا ہوئے ہیں۔

امریکہ میں کورونا کا پھیلاؤ کنٹرول کرنے کیلئے ریستوران ، بار ، سینما گھر ، ہوٹلوں اور جم بند ہیں جس کے سبب بے روزگاری میں اضافہ ہوا۔ کار بنانے والی کمپنیوں نے اپنی پیداوار کم کر دی ہے اور ہوائی سفر کرنے والوں کی تعداد بھی اچانک کم ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں