ضرورت مندوں کو نقد رقوم کی منتقلی حکومت کا بڑا کارنامہ ہے، وزیراعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ضرورت مندوں کو نقد رقوم کی منتقلی حکومت کا بڑا کارنامہ ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑے پیمانے پر ضرورت مندوں میں رقم تقسیم کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی حکومت کی جانب سے معاشرے کے ضرورت مند اور نادار افراد کو براہ راست مالی امداد کی فراہمی کے سب سے بڑے پروگرام کا باضابطہ اجراء کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ 2 ہفتے میں ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں میں 144 ارب روپے تقسیم ہوں گے۔


متعلقہ خبریں