برطانیہ: لیبر پارٹی نے کیر سٹارمر کو نیا پارٹی سربراہ چن لیا


لندن: برطانیہ کی دوسری بڑی سیاسی جماعت لیبر پارٹی نے سر کیر سٹارمر کو نیا پارٹی سربراہ چن لیا۔ انجیلا رینر لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر منتخب ہوگئیں۔

لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر شپ کی دوڑ میں برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ خالد محمود مرزا، ڈاکٹر روزینہ ایلن خان، آئن میری اور ڈان بٹلر ی شامل تھے۔

   لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر انجیلا رینر

مزید پڑھیں: برطانوی انتخابات: کنزرویٹو پارٹی کی تاریخی فتح، وزیراعظم کا بریگزیٹ مکمل کرنے کا اعلان

لیبر پارٹی کو ساڑھے چار سال لیڈ کرنے والے جیرمی کوربن کا آج آخری دن تھا۔ بارہ دسمبر 2019 میں لیبر پارٹی کی بری شکست کے بعد جیرمی کوربن نے پارٹی لیڈر شپ سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں