اٹلی: ایک دن میں کورونا سے 919 افراد ہلاک


روم: چین کے شہر ووہان سے پھوٹنے والی جان لیوا وبا کوویڈ 19 کورونا وائرس نے اٹلی میں تباہی مچا رکھی ہے۔

ورلڈ و میٹر کے مطابق کورونا وائرس کے باعث اٹلی میں آج کے روز 919 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے بعد ملک میں وبائی مرض سے اموات کی مجموعی تعداد 9 ہزار 134  تک پہنچ چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا 86 ہزار 498 افراد متاثر ہیں جن میں تین ہزار سات سو بہتر مریضوں کی حالت انتہائی نازک ہے جبکہ دس ہزار نو سو بچاس افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں