وزیراعلیٰ سندھ اور میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا، مرتضیٰ وہاب


کراچی: ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ان کا اور وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تشویش کی کوئی بات نہیں، ہم سب کو ایک دوسرے کیلئے دعا کرنی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا آگاہی مہم: صدر مملکت کے علماء و مشائخ سے رابطے

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مجھ سمیت کابینہ کے تمام لوگ اپنے گھروں میں 3 دن کیلئے آئیسولیٹ ہوچکے ہیں۔ کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس اب وڈیولنک پر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر تعلیم سعید غنی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔


متعلقہ خبریں