پی آئی اے کا بین الاقوامی پروازیں منسوخ کرنےکااعلان

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے اپنی تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس ضمن میں ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق آج رات 8 بجے سے 28 مارچ تک ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پروازوں کی منسوخی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سدباب کے تناظر میں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے سفر پر 15 مارچ تک پابندی عائد کردی

خیال رہے کہ چند روز قبل قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے کوئٹہ سے گوادر کے لیے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

قومی ایئر لائن نے گوادر کے شہریوں کو خوشخبری سنا دی۔ کوئٹہ سے گوادر کے لیے 31 مارچ سے پروازیں شروع کی جائیں گی ہفتے میں دو پروازیں کوئٹہ سے گوادر آپریٹ کی جائیں گی۔

ذرائع ایوی ایشن کے مطابق پی آئی اے کی پروازیں منگل اور جمعرات کو دوپہر 12 بجے کوئٹہ سے گوادر روانہ ہوں گی جبکہ منگل اور جمعرات کو دوپہر 2 بج کر 45 منٹ پر پرواز گوادر سے کوئٹہ کے لیے روانہ کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نے اے ٹی آر طیارے کو قابل استعمال بنا لیا

گوادر ائر ہورٹ انتظامیہ نے فلائیٹ آپریشن کے حوالے سے انتظامات شروع کر دیے۔ کوئٹہ گوادر کے لیے پروازیں شروع ہونے سے مسافروں کے ساتھ سیاحت اور تجارت کو فروغ حاصل ہو گا۔


متعلقہ خبریں