رنگ گورا کرنے والی کریموں کیخلاف نوٹیفکیشن پر حکومت پنجاب سے جواب طلب

بھارتی خاتون کا پاکستانی شہریت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

فائل فوٹو


لاہورہائی کورٹ نے رنگ گورا کرنے والی کریموں کیخلاف کارروائی کا نوٹس جاری کرنے پر حکومت پنجاب سے جواب طلب کرلیا ہے۔

ہائی کورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے محمد زکریا شیخ ایس کی وساطت سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں چیف ڈرگ کنٹرول کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کو چیلنج کیا گیا ہے۔ مذکورہ نوٹیفکیشن کے تحت تمام ڈرگ انسپکٹروں کو رنگ گورا کرنے والی کریموں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا گیا تھا۔

وکیل درخواستگزار نے آج کی سماعت میں مؤقف اپنایا کہ پنجاب ڈرگ کنٹرول اتھارٹی اس قسم کا حکم نہیں دے سکتی کیوں کہ یہ اختیار صرف وفاقی حکومت کے پاس ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ رنگ گورا کرنے والی کریموں کے خلاف ممکنہ تادیبی کارروائی روکنے کا حکم دے۔

عدالت نے درخواست پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ان کریموں کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے سے منع کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے جواب طلب کرلیا ہے۔


متعلقہ خبریں