مانچسٹر: ورلڈ باکسنگ فیڈریشن نے عالمی شہرت یافتہ باکسرعامرخان کو پاکستان کا صدر منتخب کرلیا ہے۔
باکسر عامر خان کا پاکستان کی سیاست میں آنے کا ارادہ
ہم نیوز کے مطابق ورلڈ باکسنگ فیڈریشن میں پہلی مرتبہ کسی بھی پاکستانی نژاد کو صدر منتخب کیا گیا ہے۔
عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے اپنے انتخاب پر کہا ہے کہ اب ہم باکسنگ کے انٹرنیشنل مقابلے بھی پاکستان میں کروانے کی سفارش کر سکتے ہیں۔
باکسنگ رنگ میں دنیا کے بڑے نامور باکسروں کو اپنے تابڑ توڑ مکوں سے زیر کرنے والے عامر خان آٹھ دسمبر 1986 کو بولٹن مانچسٹر میں پیدا ہوئے تھے۔
کوئی بھارتی باکسر مجھے ہرا نہیں سکتا، عامر خان
انہوں نے گیارہ سال کی عمر سے باکسنگ کھیلنا شروع کی اور اسکول لیول پر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد 2003 میں جونیئر اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر دنیا کو اپنی جانب متوجہ کیا۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق عامر خان نے 39 فائٹس میں سے 34 میں فتح حاصل کی اور 21 مرتبہ اپنے حریف باکسر کو ناک آؤٹ کیا۔ 2004 کے ایتھنز اولمپکس میں جب انہوں نے سلور میڈل جیتا تو اس وقت ان کی عمر صرف 17 سال تھی۔
باکسر عامر خان نے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کر دیا
عامر خان کا شمار برطانیہ کے کم عمر ترین باکسر میں بھی ہوتا ہے۔ وہ پروفیشنل باکسنگ کے ساتھ ساتھ ایک رفاحی ادارہ چلاتے ہیں اور پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کے لیے بھرپور جتن کررہے ہیں۔