کورونا وائرس کے خلاف جنگ میری اپنی جنگ ہے، صدر پاکستان

فائل فوٹو


اسلام آباد: صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کو اپنی جنگ قرار دیا اور کہا کہ مجھے اس جنگ میں سب کو سپاہی بنانا ہے۔

صدر پاکستان نے سندھی زبا میں ٹویٹ کیا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میری اپنی جنگ ہے۔ مجھے یہ جنگ لڑنی ہے اپنے گھر میں، اورگھر کے ہر فرد کو، رشتہ دار کو اور دوستوں کو اس کا سپاہی بنانا ہے۔ میں چاہتا ہوں آپ بھی میرا ساتھ دیں اور روز سوشل میڈیا پر #iFightCorona کے ساتھ پوسٹ کریں کہ آج آپ نے کورونا کے خلاف کیا کیا؟

خیال رہے پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوروان 30 سے زائد مریضوں میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

سب سے زیادہ کیس سندھ میں سامنے آ رہے ہیں جب کہ پنجاب، بلوچستان اور اسلام آباد میں بھی کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔


متعلقہ خبریں