کراچی:500 روپے کا تنازع، فرسٹ ایئر کے طالبعلم کی جان لے گیا

کراچی:500 روپے کا تنازع، فرسٹ ایئر کے طالبعلم کی جان لے گیا

کراچی: شہر قائد میں پانچ سو روپے کے مععولی تنازع پر فرسٹ ایئر کے طالبعلم کا بہیمانہ قتل کیا گیا۔ کراچی میں قتل ہونے والے طالبعلم اویس کے مبینہ قاتل دلاور نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا۔

لاہور : مبینہ گھریلو جھگڑے پر ایک ہی خاندان کے چار افراد قتل

ہم نیوز کے مطابق پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے مبینہ ملزم دلاور نے بتایا ہے کہ مقتول اویس سے اس کی ایک سال قبل دوستی ہوئی تھی۔

دلاور کے مطابق دو تین ہفتہ قبل مقتول اویس نے خواجہ سرا نجم کو 500 روپے کسی کام کے لیے دیے تھے لیکن جب وہ کام نہیں ہوا تو اس نے دی ہوئی رقم کی واپسی کا تقاضہ کیا جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

باپ، بیٹے قتل کیس کا معاملہ، مفرور پولیس اہلکار اشتہاری قرار

ملزم دلاور کے مطابق خواجہ سرا نجم نے ہی وقار اور اویس کے درمیان جھگڑا کرایا تھا۔ پولیس کو اس نے بتایا کہ خواجہ سرا نے ہمیں گھر بلا کر شراب پلائی لیکن جب گھر میں جھگڑا ہوا تو نجم نے اویس پر ڈنڈے سے وار کیے۔

ہم نیوز کے مطابق ملزم دلاور کا کہنا ہے کہ اویس کے ہاتھ پاؤں باندھنے کے بعد میں نے وقار کے حکم پر پیچھے سے اس کی گردن پر حملہ کیا تھا۔

مفخر عدیل نے شہباز تتلہ کے قتل کا اعتراف کر لیا، 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

پولیس کو ملزم دلاور نے بتایا کہ قتل کے بعد اویس کی نعش ہم چھوڑ کر چلے گئے تھے جب کہ اگلے روز خواجہ سرا کے گھر میں نعش کو دفنا دیا۔ نعش دفنانے کے لیے خواجہ سرا نے ایک دن پہلے ہی اپنے گھر میں کھدائی کررکھی تھی۔


متعلقہ خبریں