سرگودھا: موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے طالبہ جاں بحق


سرگودھا: دو روز قبل پنجاب کے شہر سرگودھا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی طالبہ علیشہ اسپتال میں دم توڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق چک 11 جنوبی کے قریب گرلز کالج کی طالبات کے رکشہ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کی تھی۔

فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہونے والی طالبہ علیشہ اسپتال میں جان کی بازی ہار گئی۔

مقتولہ کے لواحقین نے تھانہ چوک کوٹ مومن پر احتجاج کیا اور ٹریفک کو بلاک کردیا جبکہ طالبہ کی لاش سڑک پر رکھ انتظامیہ سے انصاف کی اپیل کی۔

مظاہرین نے ملزمان گرفتار نہ کرنے پر کوٹ مومن پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور کہا کہ جب تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا، احتجاج جاری رہے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج کے باعث شہر کی مین شہراہ بند ہوگئی ہے جبکہ ٹریفک بلاک گاڑیوں کی لمبی لائینیں لگ چکی ہیں۔


متعلقہ خبریں