کراچی: سندھ حکومت نے پہلی مرتبہ غیرمعمولی فیصلہ لیتے ہوئے صوبے بھر میں وبائی امراض ایکٹ کا اطلاق کر دیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق اس ایکٹ کے تحت ڈپٹی کمشنرز کو غیرمعمولی اختیارات تفویض کر دیے ہیں، ایکٹ میں تمام عوامی اجتماعات پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وبائی امراض ایکٹ میں کہا گیا ہے کہ وبائی مرض کے شکار افراد کو کسی بھی جگہ سرگرمی سے محدود کیا جائے۔
مزید پڑھیں : کورونا وائرس: سندھ میں قیدیوں کی سزا میں 60 دن کی کمی کا اعلان
اسی طرح کسی بھی فرد کو حکومتی ٹیم ٹیسٹ اور اسکریننگ کرسکے گی، کسی بھی شہر علاقے میں عوامی سرگرمیاں محدود ختم کی جا سکیں گی۔
سندھ وبائی امراض ایکٹ کی خلاف ورزی قابل سزا جرم ہوگا۔
سندھ وبائی امراض ایکٹ کے تحت ڈپٹی کمشنرز نے پابندیوں کا اطلاق شروع کردیا۔
یاد رہے کہ وبائی امراض پھیلنے پر غیر معمولی اقدامات کرنے والا سندھ پہلا صوبہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، کورونا سے متعلق اہم فیصلے کر لیے گئے
یاد رہے کہ کوورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک بھر میں صحت ایمرجنسی عائد کر دی گئی ہے۔
ملک بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسی طرح کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے دو ہفتوں تک ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحدیں بند رکھی جائیں گی۔
ملک میں دو ہفتوں کے لیے شادی ہالز میں تقریبات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، سینما،تھیٹر ہالز بھی بند کئے جا رہے ہیں۔
ملک کے تین بڑے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر بین الاقوامی پرزواں کو آنے اور اڑان بھرنے کی اجازت ہوگی، اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹ سے انٹرنیشنل فلائیٹس آپریٹ ہوسکیں گی۔