پنجاب، کورونا وائرس کے 6 مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈز میں زیر نگرانی

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کے 6 مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈز میں زیر نگرانی ہیں۔

ترجمان ہیلتھ کئیر پنجاب کے مطابق 1 مشتبہ مریض ڈی ایچ کیو ناروال، 2 میو ہسپتال، 1 ڈی ایچ کیو لیہ ، 1 منڈی بہاؤالدین اور 1 ڈی ایچ کیو ساہیوال میں زیر نگرانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کا ایک اور کیس، مجموعی تعداد 21 ہوگئی

انہوں نے بتایا کہ اب تک صوبہ بھر کے اسپتالوں میں 88 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 82 مریضوں کو کلئیر قرار دیتے ہوئے ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ  10 مریضوں کو فوری کلئیر، 72 کو لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد کلئیر کیا گیا جبکہ 6 کا ٹیسٹ رزلٹ آنا باقی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ  گزشتہ 15 روز میں بیرون ملک سے واپس آئے سنتالیس سو سے زائد افراد کی سکریننگ کی جا چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک کسی مریض میں کرونا وائرس کی مکمل علامات ظاہر نہیں ہوئیں صوبہ بھر میں اس وقت کورونا کا کوئی کنفرم مریض زیر علاج نہیں۔


متعلقہ خبریں