ریل گاڑی میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے ہو جائیں ہوشیار

ریل گاڑی میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے ہو جائیں ہوشیار

اسلام آباد: محکمہ ریلوے نے ٹکٹ کے بغیر سفر کرنے کی حوصلہ شکنی کیلئے جرمانوں میں چالیس فیصد اضافہ کر دیا ہے۔

آج سے قبل بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں سے جرمانے کی مد میں دو طرفہ کرایہ وصول کیا جاتا تھا اور اب اس میں چالیس فیصد مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جرمانے میں اضافے کا مقصد بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کی حوصلہ شکنی اور ریلوے کی آمدن میں اضافہ ہے۔

دوسری جانب بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف مہم کو بھی مزید تیزکرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ محکمے نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ دستیاب وسائل بروئےکار لاتے ہوئے مفت سفر کرنے والوں کو پکڑنے کی حتی الامکان کوشش کی جائے۔

ریلوے افسران کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ ایک ماہ کے دوران مفت سفر کرنے والوں کیخلاف کی جانے والی کارروائیوں کی رپورٹ باقاعدگی سے جمع کرائیں۔ یہ رپورٹ ریلوے میں مزید بہتری کیلئے معاون مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ محکمے کی جانب سے ملنے والی ہدایت پر مکمل عمل کرتے ہوئے ٹرینوں میں چھاپا مار کارروائیاں بڑھائی جائیں گے اور ٹکٹ چیکنگ کا نظام بھی مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

شیخ رشید نے بتایا ہےکہ کورونا وائرس کی وجہ سے ریلوے مسافروں میں کمی ہوئی ہے اور اس کے متعلق جلد اجلاس بلایا جائے گا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔


متعلقہ خبریں