پنجاب اسمبلی: اسپتالوں کی خود مختاری کا بل کثرت راے منظور


لاہور:پنجاب اسمبلی نے صوبے بھر میں سرکاری اسپتالوں کی خود مختاری کا بل کثرت راے منظور کر لیا۔

میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹوٹ (ایم ٹی آئی) کے نام سے منظور شدہ بل کے تحت تمام سرکاری اسپتالوں کے مالی اور انتظامی معاملات چلانے کے لیے بورڈ تشکیل دیا جاے گا

منظور شدہ بل کے تحت ہر اسپتال کے بورڈ چیئرمین کے پاس اسپتال کے ڈین، ڈائریکٹر اسپتال، ڈائریکٹر نرسنگ اور ڈائریکٹر فنانس کو تین سال کے لیے تعینات اور برطرف کرنے کا اختیار ہوگا۔

مزید پڑھیں: پنجاب کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں کام بند، مریض خوار

اس کے تحت بورڈ میں اپنے اسپتال کو چلانے کے لیے بزنس پلان، ترقیاتی منصوبہ اور آلات کی خریداری کا ذمہ دار ہوگا۔ بورڈ کو اپنے اسپتال میں پروفیسرز، سرجن ڈاکٹرز اور پرامیڈکس کو بھرتی کرنے کا بھی اختیار ہوگا۔

منظور شدہ بل کے تحت بورڈ اپنے اسپتال کے مالی معاملات چلانے کے لیے علاج معالجہ کی فیسوں میں اضافہ بھی کر سکتا ہے۔

اس بل کے تحت صوبائی وزیر صحت چیئرمین پرسن، ایڈیشنل چیف سیکرٹری وائس چیئرمین اور پانچ ممبرز بورڈ میں شامل ہو نگے۔

 


متعلقہ خبریں